اپنی سالگرہ پر سلمان خان اپنے پرستاروں کو’ایپ‘ کاتحفہ دیں گے

بالی ووڈ کے ہرم دلعزیز اداکار سلمان خان نے 27دسمبر کو اپنی 51ویں سالگرہ پر کسی سے تحفہ لینے کے بجائے اپنے شیدائیوں کے لیے ایک ”ایپ“ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سلمان خان نے ٹوئیٹر پر اپنے پرستاروں کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے ایک فوٹو شئیر کیا ہے ۔جس پر لکھا تھا’27دسمبر کو میرے ایپ کا برتھ ڈے ہے، صرف آپ کے لیے۔‘
لیکن سلمان خان نے اس کی وضاحت نہیں کی اس ایپ سے کیا معلومات حاصل ہو سکیں گی۔فی الحال سلمان خان کبیر خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔یہ فلم عید پر ریلیز ہو گی۔فلم میں چینیاداکارہ ژو ژو بھی کردار ادا کر رہی ہے۔ سلمان خان کو علی عباس ظفرکی فلم ٹائیگر زندہ ہے میں اپنی سابق گرل فرینڈ کٹرینہ کیف کے ساتھ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman khan to launch his personal app on his birthday in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply