سلمان خان ایمی جیکسن کے گاڈفادر بنیں گے

ممبئی: (یواین آئی) بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان اب اداکارہ ایمی جیکسن کے گاڈفادر بننے والے ہیں۔ بالی ووڈ میں سلمان خان کو گاڈفادر سمجھا جاتا ہے۔ کسی کے فلمی کریئر کو موڑ دینا ہو تو سلمان پیچھے نہیں رہتے۔
سلمان نے قطرینہ کیف، ڈیزی شاہ، زرین خان، جیکولین فرنانڈس اور سوناکشی سنہا کے کریئر کو اپنی چمک سے اور چمکانے کی کوشش کی ہے اور وہ کامیاب بھی رہے۔
سلمان اب ایمی جیکسن کے گاڈفادر بننے والے ہیں۔ ایمی سلمان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کی فلم ’فریکی علی‘ میں مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔ اس فلم میں ان کے ہیرو سلمان نہیں بلکہ نوازالدین صدیقی ہیں، لیکن سلمان کا تو جیسے نام ہی کافی ہے۔
ایسی خبریں ہیں کہ سلمان نے ساجد ناڈیاڈوالا سے ”باغی 2“ کے لئے ایمی کی خوب سفارش کی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ساجد نے اپنے دوست سلمان کی بات مان بھی لی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman khan to become amy jacksons godfather in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply