سلمان خان فلم ’بھارت ‘میں اداکاری کریں گے

ممبئی:اداکار سلمان خان کوریا ئی فلم کے ریمیک میں کام کرنے والے ہیں۔سلمان کی فلم ٹیوب لائٹ اگرچہ توقعات کے مطابق اتنی نہیں چلی ہو لیکن ان کے پرستار اس بات سے خوش ہیں کہ سلمان نے اسکرین پراپنے احساسات کو بھی اچھی طرح سے پیش کیا ہے۔سلمان اب ایک اور فلم میں کام کرنے والے ہیں جس کا نام بھارت ہوگا۔خبر ہے کہ فلم بھارت، کوریائی فلم اوڈ ٹو مائی فادر کی باقاعدہ ہندی ریمیک ہوگی۔
50 کی دہائی میں ہوئی کوریائی جنگ کے بعد ایک عام آدمی کی بنیاد پر اس کہانی کو کوریا میں باکس آفس پر دوسرا سب سے زیادہ گراس کلیکشن ملا ہے۔ اس فلم کو سلمان کی بہن الویرا اور ان کے شوہر اتل اگنی ہوتری مل کر پروڈیوس کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ فلم اگلے سال کسی وقت شروع ہو سکتی ہے۔ سلمان ان دنوں علی عباس جعفر کی فلم ٹائیگر زندہ ہے کا بچا ہوا کام ختم کر رہے ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ بھارت کی ہدایت بھی علی عباس ہی کریں گے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman khan to act in bharat a remake of korean film in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply