سلمان خان نے معروف گلوکار ارجیت سنگھ کو ابھی تک معاف نہیں کیا

ممبئی: بالی ووڈ ایکٹر سلمان خان کے بارے یہ کہا جاتا ہے کہ وہ اگر کسی سے ناراض ہو جا ئیں تو آسانی سے معاف نہیں کرتے ہیں ۔ ویویک ا وبرائے جیسے کئی لوگ فلم انڈسٹری میں ہیں جنہیں سلمان خان نے آج تک معاف نہیں کیا ہے۔
اس فہرست میں مشہور گلوکار ارجیت سنگھ بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ کچھ سال پہلے ایک ایوارڈ شو کے دوران سلمان خان اور ارجیت سنگھ کے درمیان کسی بات پربحث ہوگئی تھی، اس ایوارڈ شو کی سلمان خان میزبانی کر رہے تھے۔
ارجیت سنگھ کو جب اسٹیج پر بلایا گیا تو وہ انفورمل کپڑے اور ایکعام سی چپل پہن کراسٹیج پر آ گئے، سلمان خان نے اس پر کچھ تبصرہ کیا تو ارجیت سنگھ نے بھی جواب دے دیا اور یہی بات سلمان کو نا گوار لگی۔
اس کے بعد سے سلمان خان نے اپنی فلموں سے ارجیت سنگھ کے گانے کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ فلم ’ ٹائیگر زندہ ‘ میں ایک گیت ارجیت سنگھ نے گایا تھا ، لیکن سلمان خان نے ان کی آواز ہٹوا کرعاطف اسلم کی آواز کا استعمال کر لیا تھا۔ اسی طرح فلم ’سلطان ‘ میں بھی گیت جگ گھومیا، ارجیت سنگھ کی آواز میں تھا جس کو راحت فتح علی خان کی آواز میں ڈب کر دیا گیا۔
اب ایک بار پھر سلمان خان نے ایسا ہی کیا ہے۔ جلد ہی ریلیز کے لیے تیار فلم ’ ویلکم ٹو نیو یارک‘ کے گانے ’ نین پھسل گئے‘ میں سلما ن خان نظر آئیں گے۔ جب ان کو یہ معلوم ہوا کہ یہ گانا ارجیت سنگھ گانے والے ہیں تو انہوں نے فوراً راحت فتح علی خان کی آواز میں یہ گاناکرادیا۔
قابل غور ہے کہ ارجیت سنگھ فیس بک پر سلمان خان سے گزارش کر چکے ہیں کہ ان کے گائے ہوئے گیت دوسروں سے نہ گوائیں لیکن ان کی درخواست کو سلمان نے نظر انداز کر دیا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman khan still miffed with arijit singh in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply