سلمان خان کا اپنا اصلی بریسلیٹ فروخت کرنے کافیصلہ

نئی دہلی:ہندی سنیما کے دبنگ کہے جانے والے اداکار سلمان خان آج یعنی 27 دسمبر کو اپنی 53 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔سلمان خان نے اپنی سالگرہ ریاست مہاراشٹرا کے ایک پرسکون مقام پنویل فارم ہاو¿س پر منائی، جہاں ان کے اہلخانہ اور چند قریبی دوست شریک ہوئے۔

اس موقع پر سلمان اور کترینہ نے سیاہ لباس پہنا، جن کی تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں۔بالی ووڈ کے دیگر اسٹارز نے بھی سلمان خان کی سالگرہ پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سلمان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے مداحوں کو خاص تحفہ دیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان عنقریب ہی ’ بینگ ہیومن جیولری سریز‘کا حصہ بننے کے طور پر اپنے برسلیٹ کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ جانکاری خود سلمان خان نے اپنے سوشل اکاو¿نٹ کے توسط سے دی۔ انہوںنے اپنا ایک ویڈیو انسٹا گرام پر پوسٹ کر کے اس کے بارے میں بتایا ۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ۔ اس ویڈیو میں سلمان کے والد محترم سلیم خان بھی ساتھ نظر آ رہے ہیں جنہوںنے خود بھی برسلیٹ پہن رکھا ہے ۔ اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے وقت سلمان خان نے پیغام لکھا ہے ” کہ میرے والد سے مجھے اور مجھ سے لیکر آپ سبھی کے لئے میرا اصلی برسلیٹ آپ سب کے لئے ہے ،اصلی بنو، اصلی رہو، ۔ اب خاص طور سے فلپ کارٹ (filpkart)پر اور دیگر بینگ ہیومن کلوتھنگ اسٹور پر آن لائن دستیاب ہے۔

خیال رہے کہ سلمان خان کایہ برسلیٹ پرستاروں کے درمیان کافی مقبول ہے ،اور سلمان کو ہمیشہ اس برسلیٹ کے ساتھ دیکھا جاتا ہے جو وہ اپنے ہاتھ پہنے ہوتے ہیں ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman khan puts his original iconic lucky bracelet on sale in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment