جتنی ترقی اکشے کمار نے کی ہے کسی اور اداکار نے نہیں کی: سلمان خان

ممبئی: بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان ان دنوں اکشے کی بہت تعریف کر رہے ہیں۔سلمان خان کا کہنا ہے کہ معروف اداکار اکشے کمار نے فلم انڈسٹری میں جتنی ترقی کی ہے اتنی کسی دوسرے اداکار نے نہیں کی ۔
حال ہی میں منعقد ایک پروگرام کے دوران اکشے اور سپر اسٹار رجنی کانت کی نئی فلم ”2.0“ کا ٹجرجاری کیا گیا ہے۔اس پروگرام میں سلمان نے اکشے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دور میں اگر کسی بالی ووڈ اداکار نے ترقی کرکے خود کو مسلسل سنوارا ہے تو وہ اکشے کمار ہیں۔
انہوں نے کہا”میں اکشے کے نظم و ضبط کی تعریف کرتا ہوں۔مجھے امید ہے کہ آنے والے وقت میں وہ بالی ووڈ میں نئے مواقع لے کر آئیں گے“۔اکشے کے ساتھ سلمان نے”مجھ سے شادی کرو گے، جانے من اور ت?س مار خان“ میں کام کیا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman khan praises akshay kumar in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply