سلمان خان اپنی ماں ہیلن پر فلم بنائیں گے؟

ممبئی:بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کے ساتھ مل کر ہیلن پر فلم بنانے جا رہے ہیں۔ سلمان اپنے والد سلیم خان کے ساتھ مل کر فلم بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اپنی سوتیلی ماں ہیلن کی سوانحی فلم بنانے پر سلمان بہت پرجوش ہیں۔ سلمان ہیلن کے ڈانسنگ دیوا سے لے کرسلیم کی بیوی بننے تک کا سفر اسکرین پر اتارنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
خان پریوار چاہتا ہے کہ ہیلن کی کہانی پردے پر لائی جائے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس کہانی کو سلیم خود لکھیں گے اور سلمان اسے پروڈیوس کریں گے۔ ہیلن کی سوانح حیات پر فلم بنی تو ان کا کردار کون سی اداکارہ نبھائے گی، اس کے لئے قطرینہ کیف کے فرنگی خدو خال، ڈانس کی صلاحیت اور خان خاندان سے قربت ، انہیں یہ کردار ادا کرنے کا موقع دلوا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس فلم کے ڈائریکٹر کے طور پر علی عباس ظفر کا نام سامنے آ سکتا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman khan planning a biopic tribute for helen in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment