جب سلمان جیل میں تھا توہمیں پانی پینے میں بھی تکلیف ہوتی تھی : سلیم خان

نئی دہلی:ویسے تو خان پریواور کبھی بھی قانونی معاملات پر بات نہیں کرتا لیکن بالی ووڈ کے مشہور رائٹر اور اداکارسلمان خان کے والد سلیم خان نے بتایا کہ جب سلمان خان جیل گئے تو اس وقت خان فیملی کس قدر تکلیف میں مبتلا تھی اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

نیلیش مشرا کو دیئے انٹرویو میں سلیم خان نےکہاکہ ’ ’ جب سلمان خان کو 18دن کی جیل ہوئی تھی تو ہم لوگوں کو پانی بھی اچھا نہیں لگتا تھا اور بادل نخواستہ پی بھی لیتے تھے تو ایک درد محسوس ہوتا تھا۔ہم سوچتے تھے کہ وہ کس حالت میں سو رہا ہوگا ، اس نے بتایا تھا کہ وہاں دری بچھا دیتے ہیں اور پانی رکھ دیتے ہیں ، یہ سب سن کر تکلیف تو ہوتی ہی ہے ،لیکن قانون میں ایسی کوئی رعایت نہیں ہے کہ ماں یا باپ کو تکلیف ہو تو بیٹے کو سزا نہیں دی جائے گی “۔

سلیم خان مزید بات کرتے ہوئے قیدی نمبر 343کا بھی ذکر کیا ،انہوںنے کہا جیل میں نام سیدھے نمبر میں بدل جاتا ہے ، انہوںنے بتایا کہ جب وہ جودھپور جیل میں سلمان خان سے ملنے گئے تو وہاں جیلر نے کہا کہ قیدی نمبر 343کو لیکر آؤ، سب نے دیکھا تو وہ سلمان خان تھے اور ان کی داڑھی بڑھی ہوئی تھی ،بال بکھرے ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ اس پر سلیم خان نے کچھ وقت پہلے ایک مضمون بھی لکھا تھا کہ کیسے نام نمبر میں تبدیل ہو جاتا ہے ’سلیم خان نے وہ واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا ” وہ آیا تھوڑی دیر بیٹھا رہا، اس کی ماں سے میں نے کہا کہ رونا مت ،مگر ایسا کہاں ہوتا ہ ،وہ پھوٹ کر روپڑی ، اس کو (سلمان)اس بات کی تکلیف رہی کہ میں نے ماں باپ کو بہت تکلیف پہنچائی ہے“۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman khan mother cried seeing him in jail reveals salim khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment