سلمان خان کرن جوہر کی فلم ’رات باقی‘ میں کٹرینہ کیف کے ساتھ نظر آسکتے ہیں

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر دبنگ اسٹار سلمان خان کو سائن کر کے فلم بنا سکتے ہیں۔ کرن جوہرفلم ’رات باقی‘ پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ بنانے والے تھے لیکن بات نہیں بنی۔
خبریں ہیں کہ کرن اس فلم میں سلمان خان کو کاسٹ کرسکتے ہیں۔ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے بعد ایک بار پھر کٹرینہ اور سلمان کی جوڑی بن سکتی ہے۔ حالانکہ ابھی تک کرن نے باضابطہ اس کا اعلان نہیں کیا ہے۔ فی الحال خبروں کے مطابق فلم کی اسکرپٹ پر کام چل رہا ہے۔
خبر ہے کہ کرن نے سلمان سے اس موضوع پر بات کی ہے اور سلمان نے بھی اس میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ کرن اور سلمان فلم شدھی میں بھی کام کرنے والے تھے لیکن بات آگے نہیں بڑھ سکی۔ کافی دنوں سے کرن کی تمنا تھی کہ وہ سلمان کے ساتھ ایک بڑی فلم بنائیں۔ اس بار بھی کرن کی یہ تمنا پوری ہو پاتی ہے یا نہیں آنے والے وقت ہی بتائے گا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman khan may join katrina kaif in karan johar raat baaki in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply