سلمان خان فلم ’تیرے نام۔ 2 “ میں مہمان کے رول میں آئیں گے؟

ممبئی:بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان سپر ہٹ فلم ”تیرے نام“ کے سیکوئل میں مہمان کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر ستیش کوشک اپنی سپر ہٹ فلم تیرے نام کا سیکوئل بنانا چاہتے ہیں اور انہوں نے 2003 میں ریلیز فلم تیرے نام کی ہدایت کاری کی تھی جس میں سلمان خان اور بھومیکا چاؤلہ کے اہم کردار تھے۔
اس فلم میں سلمان کے ہیئراسٹائل کو اس وقت کے نوجوانوں نے کافی پسند کیا تھا اور اسے اپنایا بھی تھا۔ ستیش نے سلمان سے تیرے نام کے سیکویل کے بارے میں بات چیت کی تھی لیکن انہوں نے اس فلم سے انکار کر دیا تھا۔
اب ستیش کی من کی مراد پوری ہوتی نظر آرہی ہے اور وہ سلمان کو ”تیرے نام -2“ میں مہمان کردار میں دکھا سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یقینی طور پر فلم کا باکس آفس پر کامیابی کا فیصد بڑھ جائے گا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman khan may act as guest in tere naam 2 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply