سلمان خان نے ایک اور نیا چہرہ بالی ووڈ میں لانچ کیا

نئی دہلی:بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کی نظریں ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں رہتی ہیں، اوراب سلمان خان ایک اور فریش ٹیلنٹ کو بالی ووڈ میں لانچکیا ہے۔

سلمان خان جس شخص کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے والے ہیں ان کا نام ظہیر اقبال ہے اور ان کابالی ووڈ بیک گراونڈ سے نہیں ہیں۔کہا جاتا ہے کہ ظہیر کے والد اور سلمان خان ایک دوسرے کو کافی وقت سے جانتے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ سلمان خان کی بہن کی شادی کے دوران ظہیر ایک اسٹیج پر پرفارمنس دے رہے تھے اور اسی دوران سلمان خان کی نظر ظہیر پر پڑی اور انہوں نے ظہیر کو فلموں میں لانے کا فیصلہ کر لیا اور اب ظہیر اقبال سلمان خان کی کشمیر پر مبنی ایک رومانوی فلم کے ذیعہ بالی ووڈ ڈیبو کر رہے ہیں۔ اس فلم کو سلمان خان فلمز مراد کھیتانی اور اشونی وردے کے ساتھ اس فلم کو پروڈیوس کرنے جا رہے ہیں۔

اس فلم کا ٹائٹل ابھی طے نہیں ہوا ہے لیکن اس کی ہدایت کاری نتن ککڑ کریں گے جو اس سے پہلے 2013میں آئی فلم ’ فلمستان‘ کی کر چکے ہیں۔ یہ خبر بھی گردش کر رہی ہے کہ اس فلم میںہیروئن کے طور پر بھی کوئی نیا چہرہ لایا جائے گا اور اس کا اعلان بھی جلد ہی کیا جاسکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سلمان خان کچھ وقت سے ظہیر اقبال کو خود ہی تربیت دے رہے ہیں اور انہیں ظہیرو کے نا م سے بلاتے ہیں۔ حال ہی میں سلما ن خان نے خود ظہیر کا فوٹو شوٹ بھی کیا ہے۔

سلمان دو تصویریں شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا” کیسے یہ بچے اتنی جلدی بڑے ہو جاتے ہیں ۔ چاہے کچھ بھی ہو ، ہمیشہ اپنا بیسٹ دینے کی کوشش کرنا ظہیرو، اپنی بات پر قائم رہنا اور ہمیشہ ان کا ساتھ ضرور دینا جس سے تم پیار کرتے ہو یا جو تمہیں پیار کرتے ہیں۔ یہ یا درکھنا کہ زندگی میں سب سے بڑی چیز ہے عزت اور وفاداری۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman khan makes yet another discovery for bollywood zaheer iqbal in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply