سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی

ممبئی:ممبئی پولس ہیڈ کوارٹر میں ایک گمنام فون کال موصول ہوئی جس میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 16فروری کو ایک نامعلوم شخص نے ممبئی پولس کنٹرول روم میں فون کر کے کہا کہ وہ سلمان خان کو جان سے مار دے گا۔ اس نے اپنے بارے میں کچھ بتائے بغیر رابطہ منقطع کر دیا۔ یہ گمنام فون16فروری کو کیا گیا تھا ۔چونکہ معاملہ معروف بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے وابستہ ہے اس لئے پولس تندہی کے ساتھ تفتیش میں لگ گئی ہے ۔ تاہم سمجھتے ہوئے کہ یہ کسی کی شرارت بھی ہو سکتی ہے اس لیے پولس نے کوئی کیس بھی درج نہیں کیا ۔البتہ پولس نے اس جگہ کا پتہ لگا لیا ہے جہاں سے فون کیا گیا تھا۔ مزید تفتیش جاریہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman khan gets death threat in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply