کالے ہرن شکار مقدمہ میں سلمان خا ن ضمانت پر رہا

جودھپور: بالی ووڈ کے مایہ ناز فلم ادکار سلمان خان کو جودھپور کی عدالت سے ضمانت مل گئی۔ انہیں عدالت نے 25،25ہزارکے دو ذاتی مچلکوں پر ضمانت ملی ہے۔ لیکن ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی ہدایت کی ہے سلمان خان عدالت کی اجازت کے بغیرملک سے باہر نہیں جا سکتے۔
جس کا صاف مطلب ہے کہ جب بھی سلمان خان کو فلموں کی شوٹنگ کے لیے بیرون ملک جانا ہوگا تو انہیں عدالت سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔ عدالت لگنے اور سلمان خان کو عدالت میں پیش کیے جانے سے پہلے ہی بلا لحاظ مذہب و ملت وذات برادری ہزاروں کی تعداد میں سلمان خان کے مداح عدالت کے باہر موجود تھے اور ضمانت کی خبر سنتے ہی مداحوں نے جنونی انداز میں رقص شروع کر دیا۔
اور”ٹائیگر زندہ ہے“ زندہ رہے گا“ اور بجرنگی بھائی جان “ کے نعروں کے ساتھ زبردست نعرے بازی کی۔عدالت سے باہر پولس کا زبردست بندوبست تھا۔واضح ہوکہ سلمان خان پر الزام تھا کہ انہوں نے یکم اور دو اکتوبر کی درمیانی شب میں جودھپور کے ایک گاؤں کنکانی کے ایک جنگل میں دو کالے ہرنوں کا شکار کیا تھا ۔
گولیوں کی آواز سنتے ہی بشنوئیسماج کے لوگ وہاں جمع ہو گئے لیکن سلمان جن کے ساتھ سیف علی خان، تبو،نیل اور سونالی بندرے بھی تھے ایک کار میں سوار ہوکر فرار ہو گئے۔
لیکن جودھپور کی سیشن عدالت نے گذشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے سلمان خان کو مجرم قرار دیا لیکن باقی چار شریک ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا ۔

Title: salman khan gets bail in blackbuck boaching case from jodhpur court | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply