ایک دو تین ‘ نغمے پر سوشل میڈیا میں ہدف تنقید بنی جیکلن فرنانڈیز کو سلمان خان نے تھپتھپایا

نئی دہلی: فلم تیزاب کے نغمہ ’ ایک دو تین ‘ کے نئے ورژن کے باعث اداکارہ جکلین فرنانڈیز گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر زبردست ہدف تنقید بنی ہوئی ہیں ۔
لیکن انہیں اس وقت راحت ملی جب جکلین کو بالی وڈ دبنگ سلمان خان کا ساتھ مل گیا ۔ دبنگ خان کو اداکارہ جکلین پر فلمایا گیا نغمہ کافی پسند آیا ہے۔ سلمان خان نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر جکلین کی حمایت و حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا ” مجھے یہ گانا بے حد پسند آیا ، جکلین نے سروج جی کے ڈانس اسٹیپس کے ساتھ پورا انصاف کیا ہے۔
لیکن مادھوری کا مقابلہ کرنا مشکل ہے۔جکلین اور ورن دھون کو ہمارے گانوں پر ڈانس کرتے دیکھ کر اچھا لگتا ہے، پرانے گانوں کو زندہ رکھتے دیکھنا شاندار ہے ، مجھے فخر محسوس ہو رہا ہے، مزے کرو“ ۔
یاد رہے سلما ن خان اور جکلین فرنانڈز کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ اس گانے کو سلمان خان کے علاوہ ٹائیگر شراف نے بھی پسندکیا ہے۔

Title: salman khan comes out in support of jacqueline fernandezs version of ek do teen | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply