سلمان خان نے تنازعہ کے بعد فلم کا نام ’ لوراتری “ سے ’ لویاتری ‘ کر دیا

نئی دہلی: اداکار سلمان خان کے پروڈکشن میں بنی فلم’ لوراتری‘ جس میں ان کے بہنوئی آیوش شرما مرکزی کردار میں ہیں کا نام تبدیل کر ’ لو یاتری‘ کر دیا گیا ہے ۔

بتایا جا رہا کہ فلم سازوں نے تنازعات سے بچنے کے لیے ایسا کیا ہے۔قابل غور ہے کہ فلم کا نام ہندوو¿ں کے مقدس تہوار ’ نوراتری‘ سے ملتا جلتا رکھا گیا تھا ،ایسا اس لئے کیونکہ فلم کے مرکزی خیال اور کہانی کی مناسبت سے یہ نام بالکل درست تھا ۔ واضح ہو کہ حال ہی میں بہار کی مظفر پور کی ایک عدالت نے بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور سات دیگر کے خلاف پولس کو اس فلم کے نام کے حوالے سے کیس درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

سلمان اور ان کی فلم ’لووراتری“ کی پوری ٹیم کے خلاف سدھیر وجھا نام کے ایک وکیل نے عدالت رجوع کیا تھا اور اپنی شکایت میں کہا تھاکہ فلم کے نام سے ہندوو¿ں کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب فلم ’ لوراتری‘ کا ٹریلر ریلیز ہو ا تھا تبھی سے اس فلم کی مخالفت شروع ہو گئی تھی ۔

جنوری 2018میں اگرہ کی ایک تنظیم ’ ہندو ہی آگے ہے‘ نے فلم کے ٹائٹل پر اعتراض کرتے ہوئے سخت مخالفت کی تھی۔ اب ان سب تنازعات سے بچنے کے لئے سلمان خانے اس فلم کا ٹائٹل بدل کر لوراتری سے لویاتر ی کر دیا ہے۔

سلمان نے منگل کی رات فلم کا نیا پوسٹر (نئے نام سے ساتھ) لانچ کیا ہے۔ ٹوئٹر پر سلمان خان نے نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ” یہ کوئی اسپیلینگ مسٹیک (ہجے کی غلطی) نہیں ہے“۔ اس سے پہلے سلمان فلم لوراتری کے ٹائٹل پر اپنی صفائی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ” فلم معاشرے کے کسی طبقہ کے جذبات مجروح نہیں کرتی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman khan changes the title of aayush sharmas loveratri to loveyatri in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply