تبو فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان کے ساتھ نظر آئیںگی

نئی دہلی: ایکٹرسلمان خان کی آنے والی فلم ’ بھارت‘ کے حوالے سے نئے نئے انکشافات کیے جارہے ہیں ۔ گزشتہ دنوں خبر آئی تھی کہ مزاحیہ فنکار سنیل گروور فلم بھارت میں سلمان خان کے دوست کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

اب فلم بھارت سے وابستہ تازہ خبر یہ ہے کہ اس فلم میں سلمان خان کی دوست اور اداکارہ تبو بھی نظر آئیں گی ۔ فی الحال یہ نہیں معلوم ہو سکا ہے کہ فلم میں تبو کا رول کون سا ہوگا لیکن ڈائریکٹر علی عباس جعفر نے بتایا” میں تبو کی اداکاری پر فدا ہیں اور ہمیشہ ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رہی ہے ۔ میں خوش ہوں کہ ان کے ساتھ کئی ملاقات کے بعد اب وہ فلم بھارت میں کام کر رہی ہیں۔

مجھے شوٹنگ شروع ہونے کا انتظار ہے“۔ یاد رہے سلمان اور تبو پہلی بار 1996میں آئی فلم ’ جیت‘ میں نظر آئے تھے، اس کے بعد آخری بار 2014میں آئی فلم ’ جئے ہو‘ میں ایک ساتھ د کھائی دئیے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فلم بھارت میں سلمان خان کی ہیروئن کے طور پر اداکارہ پرینکاچوپڑا کو کاسٹ کیا گیا ۔ یہ فلم 2019میں عید کے موقع پر ریلیز ہو گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman khan books eid 2019 for the release of his upcoming film bharat in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply