سلمان خان نے کہا پاکستانی اداکار فنکار ہیں، دہشت گرد نہیں

نئی دہلی : (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کنٹرول لائن کے پار ہندستانی فوج کی محدود چھاپہ مار فوجی کارروائی کو اڑی حملے کاجائز ردعمل قرار دیا ہے لیکن اسی کے ساتھ انہوںنے بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کو کام نہیں دیے جانے کی مانگ کو غلط ٹھہرایا ہے۔
سلمان خان نے آج یہاں بیگ ہیومن برانڈ زیورات کی لانچنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستانی اداکار فنکار ہیں، دہشت گرد نہیں۔ وہ یہاں ویزا لے کر آتے ہیں۔ انہیں ہماری حکومت ویزا دیتی ہے اور حکومت ہی ورکنگ پرمٹ بھی مہیا کراتی ہے.۔
واضح رہے کہ اڑی میں فوج کے کیمپ ہیڈ کوارٹر پر پاکستان سے منسلک دہشت گردوں کے حملے کے بعد راج ٹھاکرے کی مہاراشٹر نونرمان سینا سمیت کئی سیاسی اور غیر سیاسی تنظیموں نے بالی ووڈ فلموں میں پاکستانی فنکاروں کو کام دیئے جانے کی مخالفت کی ہے۔ بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر سمیت کئی اور فنکاروں نے بھی پاکستانی فنکاروں کی مخالفت کی ہے۔

Title: salman khan backs pakistan actors says they are not terrorists | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply