فلم سازراج کمار سنتوشی بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم بنا سکتے ہیں

ممبئی:بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز راج کمار سنتوشی دبنگ اسٹار سلمان خان کو لے کر فلم بنا سکتے ہیں۔ وہ طویل عرصہ سے سلمان خان کو لے کر فلم بنانا چاہتے تھے اور ان کا خواب اب پورا ہو تا نظر آرہا ہے۔ سنتوشی اور سلمان اس سے پہلے ”انداز اپنا اپنا“میں ساتھ کام کر چکے ہیں۔سنتوشی کی ”عجب پریم کی غضب کہانی“میں بھی سلمان نے چھوٹا سا کردار ادا کیا تھا۔
راج کمار سنتوشی ایک فلم کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جس کی تعمیر سلمان کے جیجا اتل اگنی ہوتری کرنے والے تھے۔سلمان بھی سنتوشی کے ساتھ فلم کرنے کے لئے پرجوش تھے۔ سنتوشی سست رفتاری سے کام کرنے کے لئے مشہور ہیں اور یہی عادت انہیں لے ڈوبی۔سلمان کی طرف سے دی گئی تاریخ تک وہ فلم کی اسکرپٹ مکمل نہیں کر پائے۔
دو بار ڈیٹ بڑھانے کے باوجود وہ ناکام رہے تو سلمان نے ان کے ساتھ بننے والی فلم کو منسوخ کر دیا۔ سنتوشی نے اب اسکرپٹ مکمل کر لی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ سلمان اسکرپٹ سن لے تاکہ فلم کو فوری طور پر شروع کیا جا سکے۔تاہم سلمان پہلے تیار نہیں ہوئے، لیکن اب وہ ا سکرپٹ سن کر سنتوشی کی فلم کر سکتے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman khan and rajkumar santoshi to reunite in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply