سلمان خان اور انوشکا ’ٹائمس سیلیبیکس ٹاپ ٹین میں سر فہرست

ممبئی:’ ٹائمس سیلیبیکس “کے ویب سائٹ کے سروے میں سلمان خان اور انوشکا شرما نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ ٹائمس سیلیبیکس کے سروے میں سلمان خان نے شاہ رخ خان، اجے دیوگن، امیتابھ بچن اور رنویر سنگھ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔
سلمان کو جولائی میں ہوئے سروے میں 18 پوائنٹس جبکہ شاہ رخ خان کو 17 پوائنٹس، اجے دیوگن کو 16 ، امیتابھ بچن کو 15.2 اور رنویر سنگھ کو 14.5 پوائنٹس ملے ہیں۔ اکشے کمار 13.7 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، ورون دھون 12.5 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، رجنی کانت 11.9 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، رتیک روشن 11.2 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور رنبیر کپور 10.5 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر رہے۔
اداکاراؤں میں انوشکا شرما پہلے نمبر پر رہیں۔ انوشکا کو اس سروے میں 17 پوائنٹس ملے وہیں پرینکا چوپڑا 15 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں، جیکولین فرنانڈس 14 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، کنگنا رنوت 13 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور دیپکا پڈوکون 12.3 پوائنٹس ساتھ پانچویں نمبر پر رہیں۔
عالیہ بھٹ 11.7 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، قطرینہ کیف 10 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، شردھا کپور 9.9 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، سونم کپور 9.6 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور الکانا ڈیکروز9.3 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر رہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ٹائمس سیلیبیکس ویب سائٹ بالی ووڈ کے ستاروں پر تیار کی گئی پوائنٹس ٹیبل ہے، جوفلموں کی باکس آفس پر کامیابی، ان کے نیوز میں بنے رہنے، ان کی طرف سے کی گئی تشہیر اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ اور انٹرنیٹ پر ان کی مصروفیات کو دیکھ کر تیار کی جاتی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman khan and alia bhatt take no 1 position on times celebex in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply