بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اسلحہ ایکٹ کیس میں با عزت بری

جودھپور:راجستھان میں سرخیوں میں رہنے والے کالا ہرن کا شکار کرنے کے حوالے سے اسلحہ ایکٹ کیس میں 19 سال بعد فلم اداکار سلمان خان کو جودھپور کی ایک عدالت نے آج بے قصور قرار دیتے ہوئے بری کر دیا ہے۔ جودھپور ضلع کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ دلپت سنگھ راج پروہت نے انہیں شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ۔اس دوران عدالت میں سلمان کی بہن الویرا بھی موجود تھیں۔
اس معاملے میں عدالت نے 9 جنوری کو دونوں فریقوں کی آخری بحث کی سماعت کے بعد فیصلہ سنانے کے لئے 18 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی اور آج اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سلمان کو بری کر دیا۔اس معاملے میں 20 گواہوں کی گواہی ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ 1998 میں فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران 26 ستمبر سے دو اکتوبر تک ہرن شکار کے الگ الگ تین معاملے درج کرائے گئے تھے اور شکار میں استعمال کئے گئے ہتھیار کے لائسنس کی مدت ختم ہونے کے بعد محکمہ جنگلات نے ان کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت الگ سے مقدمہ درج کرایا تھا۔
اس کے بعد پولیس نے سلمان کے کمرے سے ایک پستول اور ایک بندوق 22 اکتوبر کو برآمد کی تھی۔ ہرن شکار معاملے میں 26 اور 27 اور 27 اور 28 ستمبر کی رات میں بھواد اور دھورا فارم ہاؤس کے قریب دو اور ایک ہرن کا شکار کرنے کے معاملات میں ذیلی عدالت نے سلمان خان کو ایک اور پانچ سال کی سزا سنائی تھی لیکن بعد میں ہائی کورٹ نے ان دونوں معاملوں میں اسے بری کر دیا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman khan acquitted in illegal arms case in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply