سلمان خان کا’جڑواں۔2‘ میں خاص کردار ہوگا: ورون دھون

ممبئی:بالی ووڈ اداکار ورون دھون کا کہنا ہے کہ فلم جڑواں 2 میں سلمان خان کا رول خاص ہوگا۔ بالی وڈ فلم ساز ساجد ناڈیاڈوالا اپنی سپر ہٹ فلم جڑواں کا سیکوئل بنا رہے ہیں۔ جڑواں میں سلمان خان، کرشمہ کپور اور رمبھا نے اہم کردار ادا کیاتھا۔ ’جڑواں 2 ‘میں ورون دھون اہم کردار ادا کریں گے۔ فلم کی ہدایت ڈیوڈ دھون کر رہے ہیں۔
فلم میں ورون کی ہیروئن کے طور پر تاپسی پنوں اور جیکلین فرنانڈیز کو منتخب کیا گیا ہے۔ سلمان خان فلم میں ڈبل کردار بھی ادا کر سکتے ہیں۔ورون نے بتایا کہ ان کا رول چھوٹا مگر انتہائی خاص ہے۔ اس کے لئے وہ کافی محنت کررہے ہیں۔ سلمان کا کیمیو دیکھ کر لوگ خوشی سے اچھل پڑیں گے۔ یقینی طور پر ان کو اپنے پرستار وںکی امیدوں پر کھرا اترنا پڑےگا۔سلمان خان فلم کے ایک دو گانوں میں بھی نظر آسکتے ہیں۔یہ فلم 29ستمبر کو ریلیز ہو گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman in judwaa 2 will be a real moment of nostalgia for fans in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply