بالی ووڈ اسٹارسلمان اور گووندا ایک بار پھر فلموں میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور گووندا پردہ سیمیں پر دوبارہ پارٹنر بن سکتے ہیں۔ بالی وڈ میں خبر ہے کہ 2007 میں آئی فلم پارٹنر کا سیکوئل بنایا جا رہا ہے۔تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ اس فلم میں سلمان-گووندا کی جوڑی دوبارہ نظر آئے گی یا کسی نئی جوڑی کو اس میں لیا جائے گا۔
اس سے پہلے 2011 میں بھی ایسی خبر تھی کہ سلمان خان اس فلم کے سیکوئل میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں، لیکن اس وقت بات کچھ بن نہیں پائی۔ کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ پارٹنر فلم کے ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون سیکوئل کی ہدایت نہیں کریں گے کیونکہ وہ 1997 میں آئی اپنی کامیڈی فلم ”جڑواں“ کا سیکوئل بنانے میں مصروف ہیں، جس میں ان کے بیٹے ورون دھون کام کر رہے ہیں۔
اب اس بات کی بحث ہے کہ فلم کے ڈائریکٹر کے طور پر ساجد۔فرہاد کو لیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ دھون کی ہدایت میں بنی فلم پارٹنر میں سلمان خان، گووندا، قطرینہ کیف اور لارا دتہ نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔’پارٹنر’ سے گووندا نے بالی ووڈ میں واپسی کی تھی اور اسے گووندا کی آخری ہٹ فلم بھی کہا جا سکتا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman and govinda may team up after 10 years in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply