سلمان خان کے والد نے بیٹے کی طرف سے معافی مانگی

نئی دہلی: اکثر و بیشتر اپنے متناعہ بیانات سے سرخیوں میں رہنے والے سلمان خان نے ایک بار پھر خود کو ایک نئے تنازعہ میں پھنسا لیا ۔لیکن اس بار بھی ہمیشہ کی طرح ان کے والد سلیم خان (سینیئر خان) ہی ان کا دفاع کرتے اور ان کی طرف سے معذرت کرتے نظر آئے۔
سلیم خان نےکہا کہ سلمان نے جو کچھ کہا ہے وہ غلط ضرور ہے لیکن اس کی نیت کسی کو تکلیف پہنچانا یا کسی کے جذبات مجروح کرنے کی نہیں تھی۔سینئر خان نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ بلا شبہ سلمان نے جو کہا ہے وہ غلط ہے۔ لیکن اس کی نیت غلط نہیں تھی۔ اس کے باوجود وہ ا س کے کنبہ ، اس کے شیدائیوں اور اس کے دوستوں کی طرف سے معذرت خواہ ہیں۔
کئی بار ناقابل معافی عملپر معاف کرنا بھی بہت بڑی بات ہے۔ واضح رہے کہ ایک پروموشنل پروگرام میں سپراسٹار نے جسمانی تناو¿ کا جنسی زیادتی کی شکار عورت سے موازنہ کیا تھا۔ جس پرخواتین کے قومی کمیشن نے اداکار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Title: salim khan apologises for salman khans raped woman comment | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply