ساجد ناڈیاڈ والاریتک روشن اور قطرینہ کیف کی جوڑی کے ساتھ فلم بنارہے ہیں

ممبئی: بالی ووڈ کے جانے مانے فلم ساز ساجد ناڈیاڈوالا ماچو مین راکیش روشن اور قطرینہ کیف کو لے کر فلم بنانے جا رہے ہیں۔ ساجد ناڈیاڈوالا کافی وقت سے ریتک کو لے کر فلم بنانے کی منصوبہ بنا رہے ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر کے طور پر کبیر خان کو لیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کافی وقت پہلے ہی ساجد نے ریتک کو ایک فلم کے لئے سائن کر لیا تھا، لیکن رہتک اپنے دوسرے پروجیکٹ میں مصروف تھے، جس کی وجہ سے اس فلم کا صرف اعلان ہی ہوپایا تھا۔
قابل کی کامیابی کے بعد رتیک کو ایک ایسی فلم کی ضرورت محسوس ہوئی جو انہیں دوبارہ کامیابی دلانے میں کامیاب ہو سکے۔ اس کے چلتے انہوں نے ساجد کی فلم شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم بالی وڈ کی مہنگی فلموں میں شمار ہو گی۔ قطرینہ کیف اور رتیک روشن اس سے پہلے زندگی نہ ملے گی دوبارہ اوربینگ بینگ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sajid nadiadwala to make film with hrithik katrina in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply