سیامی کھیر نے شبانہ اعظمی کی والدہ شوکت اعظمی سے اردو سیکھی

ممبئی : اداکارہ سیامی کھیر نے شبانہ اعظمی کی ماں شوکت اعظمی سے اردو سیکھی ہے۔سیامی کھیر فلم میرجیا سے بالی ووڈ میں اپنے کرئیر کی شروعات کرنے والی ہیں۔راکیش اوم پرکاش مہرا کی ہدایت میں بن رہی اس فلم سے انل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور بھی بالی ووڈ میں اپنے کرئیر کی شروعات کررہے ہیں۔
فلم میرجیا میں سیامی کو اپنے کردار کےلئے اردو زبان سیکھنا اور شستہ اردو روانی سے بولنا بہت ضروری تھا۔سیامی نے بتایا کہ وہ اس بات کو لے کر پریشان تھیں کہ کس سے اردو سیکھیں۔سیامی کو تنوی اعظمی اور شبانہ اعظمی نے شوکت اعظمی سے اردو سیکھنے کا مشورہ دیا۔شبانہ نے یہ ہدایت بھی کی کہ ان کی امی شوکت اعظمی کافی سخت مزاج ہیں۔
کچھ برالگنے پر فوراً منہ پر بول دیتی ہیں۔شبانہ کی بات سن کر سیامی تھوڑی پریشان ہوگئیں،لیکن پھر شوکت اعظمی سے اردو کی تعلیم لینا شروع کیا۔سیامی نے کہا کہ شبانہ نے انہیں یہ کہا کہ امی تمہیں پسند کرنے لگی ہیں۔تم خوش قسمت ہو۔تم ان منتخب لوگوں میں سے ہو جو امی کا دل جیت پاتے ہیں۔سیامی کا خیال ہے کہ ان کےلئے یہ باتیں کسی ڈگری سے کم نہیں تھیں۔انہیں ایسا لگا کہ انہوں نے اداکاری کا پہلا امتحان پاس کرلیا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saiyami learnt urdu from shabana azmis mother for mirzya in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply