سیامی کھیر امیتابھ بچن کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کی خواہاں

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ سیامی کھیر مشہور اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔ سیامی کھیر ،راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم میرجیا سے بالی ووڈ میں شروعات کررہی ہیں۔اسی فلم سے انل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور بھی بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کرر ہے ہیں۔
سیامی کھیر کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں امیتابھ بچن کے ساتھ فلم کرنا چاہتی ہیں۔ سیامی کھیر نے کہا”میں امیتابھ بچن کی بہت بڑی پرستار ہوں اور ایک دن ضرور ان کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی۔
میں امتیاز علی، آنند ایل رائے اورزویا اختر جیسے ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں۔“ سیامی کا کہنا ہے کہ ہرش وردھن ایک فلمی خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود غیر فلمی معلوم ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ” بھلے ہی وہ انل کپور کے بیٹے ہیں لیکن مکمل طور پر غیر فلمی ہیں۔وہ سخت محنت کرنے والوں میں سے ہیں۔ہمارا سیٹ پر اچھا وقت گزرتا ہے اور واقعی ان کے ساتھ کام کرنا بہت دلچسپ رہا۔‘

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saiyami kher wants to do a film with amitabh bachchan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply