سیف علی خان اپنی فلم میں رنبیر کو اپنے والد کے کردار میں پیش کرنا چاہتے ہیں

ممبئی:بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان ،رنبیر کپور کو اپنے والد کے کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔بالی ووڈ میں ان دنوں سوانح عمری پر مبنی فلمیں بنانے کا چلن زوروں پر ہے۔
سیف بھی اپنے والد اور ہندوستان کے سابق کرکٹر کپتان مرحوم منصور علی خان پٹودی کی زندگی پر فلم بنانا چاہتے ہیں۔وہ اس بات کے لئے فکر مند ہیں کہ بڑے پردے پر ان کے والد کا کردار کون ادا کرےگا۔سیف نے کہا ہے کہ انہیں خوشی ہوگی اگر ان کے والد کی زندگی پر وہ فلم بنائیں گے۔ سیف طویل عرصے سے اپنے والد کی زندگی پر ایک فلم بنانا چاہتے تھے لیکن انہیں ہمیشہ اس بات کی فکر تھی کہ ان کے والد کی زندگی پر بنی فلم جلد بازی میں غلطیوں کی شکار نہ ہو جائے۔
ان کی ماں،شرمیلا ٹیگور اور سیف دونوں کا ہی یہ خیال ہے کہ اس فلم میں منصور علی خان پٹودی کے کردار میں رنبیر کپور بالکل موزوں ہوں گے کیونکہ رنبیر کا قد لمبا ہے اور چہرے کی بناوٹ بھی منصور علی خان پٹودی کی طرح لمبی ہے۔سیف ایک ایسے اسکرپٹ رائٹر اور ہدایت کار کی تلاش میں ہیں جو ان کے والد کی زندگی کو بہترین طریقے سے پردہ سیمیں پر اتار سکے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saif on tiger pataudi biopic amma feels ranbir can do the role in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply