بالی ووڈ میں سارا علی کے ڈیبو معاملہ پر سیف اور کرینہ میں اختلاف رائے

ممبئی:بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کی بیٹی سارا علی کے فلم ڈیبو کے معاملہ پر سیف اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور میں اختلاف پید ہو گیا ہے۔ کرینہ کپور چاہتی ہیں کہ سارا علی بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر کرن جوہر کی فلم سے ڈیبو کریں۔
لیکن سیف اس سے متفق نہیں ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق سارا علی بھی کرن جوہر کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر2سے بالی ووڈ ڈیبو کرنے کا ارادہ کر رہی تھیں۔
لیکن سیف اور کرینہ میں اختلاف رائے کے باعث ٹائیگر شروف کی گرل فرینڈ دشا پاٹنی نے پالا مار لیا اور خبر گرم ہے کہ اس فلم میں اب دشا پاٹنی ہی ہیروئن کا کردار ادا کریں گی۔

Title: saif and kareena having disagreements over sara ali khan | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply