سیف اور کرینہ نے تیمور نام کا زور شور سے دفاع کیا

نئی دہلی: بیٹے کا نام تیمور رکھنے پر سوشل میڈیا میں ہدف تنقید بننے والے سیف علی خان اور کرینہ کپور خان نے آخر کار اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اپنے بیٹے کانام تیمور رکھنے کا دفاع کیا ۔
سیف نے کہا کہ وہ ترک حکمراں تیمور سے اچھی طرح واقف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کسی کے نام پر نام رکھنے کا مطلب یہ نہیں کہ اس کی صفات بھی اسی شخص جیسی ہوںگی جس کے نام پر نام رکھاگیا ہے۔
سیف نے کہا کہ اگر انہیں معلو م ہوتا کہ تیمور نام رکھنے پر اتنا وایلا مچے گا تو وہ نام رکھتے وقت ہی یہ اعلان بھی کر دیتے کہ اس نام کا کسی بھی زندہ یا مردہ شخص سے کوئی تعلق نہیں ہے۔سیف نے کہا کہ یہ نام انہیں اور کرینہ دونوں کو ہی بہت پسند آیا تھا۔
اس کے معنی لوہا ہیں۔ اورا ن کا بیٹاتیمور پیار ،محبت، امن و سکون اور عمدہ اقدار کے ساتھ بڑا ہو گا۔وہ ایک مہذب، متوازن اور روشن خیال شخصیت بن کر سامنے آئے گا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saif and kareena defend taimur name in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply