سیف علی خان پدم شری ایوارڈ اس لیے واپس کرنا چاہتے تھے

نئی دہلی : اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ وہ پدم شری ایوارڈ واپس کرنا چاہتے ہیں ۔ حال ہی میں ارباز خان کے چیٹ شو’ پنچ‘ میں سیف کو موضوع بحث بنا کرکئے گئے ٹوئٹوں پر بحث ہو رہی تھی ، انہی میں سے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا تھا ’ پدم شری‘ خریدنے والے ، اپنے بیٹے کا نام تیمور رکھنے والے اور ایک ریسٹو رینٹ میں مار پیٹ کرنے والے اس ٹھگ کو کیسے ٹی وی سیریل سیکرڈ گیمزمیں رول مل گیا؟ یہ مشکل سے ایکٹنگ کر پاتا ہے ۔

اس ٹوئٹ پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے بالی ووڈ نواب کہے جانے والے اداکار سیف علی خان نے کہا کہ میںٹھگ نہیں ہوں ، پدم شری کو خرید نا ممکن نہیں ہے ، میر ے لئے یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ میں انڈین حکومت کو رشوت دے سکوں، اس کے لئے آپ کو سینئر لوگوں سے پوچھنا پڑے گا ، لیکن میں اسے قبول نہیں کرنا چاہتا تھا۔

سیف علی خان نے مزید کہا کہ فلموں کی دنیا میں کئی سینئر ایکٹرز ہیں جو مجھ سے زیادہ اس اعزاز کے حق دار ہیں اور انہیں یہ نہیں ملا ہے اسی طرحکچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کے پاس یہ اعزاز ہے لیکن وہ میرے مقابلہ میں کم مستحق تھے ۔

سیف علی خان نے مزید کہا کہ میں نے دل ہی دل میں اپنے مرحوم والد منصور علی خان پٹودی سے بات کی اور اپنے خیالات کو بدلا اور میں اب اسے واپس کرنا چاہتا ہوں، میں اسے لینا نہیں چاہتا تھا ، میرے والد نے مجھ سے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ تم اعزاز سے سرفراز کیے جانے سے حکومت کو روک سکتے ہو، اس لئے میں نے ہاں کر دی اور خوشی سے اسے قبول کر لیا ۔

سیف علی کا کہنا تھا کہ میں اسے اس طرح سے دیکھتا ہوں کہ میں وقت کی امید کرتا ہوں، کیونکہ میں نے ابھی کام کرنابندنہیں کیا ہے اور میں ایکٹنگ کرنا پسند کرتا ہوں، میں ٹھیک ٹھاک کام کرر ہا ہوں، میں خوش ہوں جو ہو رہا ہے ، میں امید کرتاہوں ، جب لوگ پیچھے دیکھیں گے تو کہیں گے کہ اس نے جو کام کیا ہے اس کے لئے یہ اس اعزاز کے لائق ہے

۔ شو کے دوران سیف نے ایک ٹرولر کوکرارا جواب دیا جس میں ان سے نواب ہونے اور ابھی بھی حکومت کرنے پر سوال اٹھایا تھا ۔ سیف نے چٹکی لیتے ہوئے کہا ’ مجھے نواب بننے میں کبھی دلچسپی نہیں تھی، میں کباب کھانا پسند کرتا ہوں‘۔ واضح ہو کہ سیف کو 2010میں پدم شری سے سرفراز کیا گیا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saif ali khan wanted to give the padma shri back in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.