فلم شیف میں اداکاری کے لیے سیف علی خان آج کل پرانی دہلی میں کھانوں کا ذائقہ لے رہے ہیں

ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان ان دنوں پرانی دہلی کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ اکشے کمار کے ساتھ ہٹ فلم ”ایئرلفٹ “ بنانے والے راجہ کرشن مینن کے ساتھ سیف علی خان ان کی فلم ‘شیف’ میں کام کر رہے ہیں۔سیف علی خان صرف کھانا بنانے والے نہیں ہیں بلکہ ان کو ملک بھرمیں گھوم گھوم کر کھانے کھلانے سے فرصت نہیں ہے۔ گزشتہ دنوں سیف پرانی دہلی میں دیکھے گئے۔ کیرالہ اور امرتسر میں شوٹنگ کرنے کے بعد گزشتہ دنوں سیف علی خان پرانی دہلی کی گلیوں میں نظر آئے۔چاندنی چوک میں بھی شوٹنگ کی۔ جامع مسجد کے پاس مہاویر بھون اور کناری بازارکی گلیوں میں سیف نے شوٹنگ کی۔ سیف شوٹنگ لوکیشن پر صبح 11 بجے سے رات 8 بجے تک تھے۔ لوگوں کو شوٹنگ کے بارے میں پتہ نہ چلے اس لئے شوٹنگ کوان ڈور رکھا گیا تھا۔ فلم میں سڑک کے سفر کو زیادہ دکھانا ہے اس لئے شوٹنگ لوکیشن بھی کافی چینج کی جا رہی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saif ali khan to star in indian adaptation of chef in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply