سیف علی خان اب فلمی پردے پر سارا علی خان کے والد کا کردار ادا کریں گے

نئی دہلی: اداکارہ سارا علی خان عنقریب اپنے والد سیف علی خان کے ساتھ ایک ایسی فلم میں نظر آئیںگی جسمیں سیف علی خان سارا علی کے والد کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایت کاری نتین ککڑ کریں گے۔

ایک انٹریو کے دوران نتین ککڑ نے کہا” جی ہاں!ہم نے سیف علی خان اور ان کی بیٹی سارا علی خان کو اسٹوری سنائی ہے اور دونوں کو فلم کی کہانی خوب پسند بھی آئی ہے۔ دونوں نے فلم سائن کر لی ہے ۔ لیکن ابھی فلم کا ٹائیٹل طے نہیں کیا گیا ہے۔اس وقت ہم سیف اور سارا سے شوٹنگ کی تاریخوں پر بات کر رہے ہیں۔

ہدایت کار نتن نے آگے کہا ” میں اس وقت زیادہ کچھ نہیں بتا پاو¿ں گا ،ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ جیسے ہی ان کی تاریخ فائنل ہو جائے گی اور ہم فلم کی شوٹنگ کا عمل شروع کریں گے۔ ا س کا اعلان کر دیا جائے گا۔ فی الحال ہم فلور پر جانے سے پہلے تمام کاغذی کارروائی پوری کرنے میںلگے ہیں۔

نتن مزید کہتے ہیں” فلم کا ٹائٹل ابھی تک ہم نے طے نہیں کیا ہے۔ ہمارے پاس کئی ٹائٹل ہیں اور مشاورت کے بعدطے کرلیا جائے گا کہ فلم کا نام کیا رکھا جائے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saif ali khan to play sara ali khans reel life father in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply