بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اب” ناگا سادھو“ بنیں گے

نئی دہلی: اداکارسیف علی خان عنقریب آنے والی فلم میں،جس کا نام ہنٹر تجویز کیا جارہا ہے، ناگا سادھو کے کردار میں نظر آئیں گے اور ا سکے لئے سیف نے شوٹنگ بھی شروع کردی ہے ۔

یہ فلم 1780کے دور پر مبنی ہے اور سیف اس فلم میں ایک ناگا سادھو کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے سیف علی خان نے کہا” زیادہ دماغ مت لگائیے، اس فلم میں میں پ کو پورے لباس میں نظر آؤں گا جبکہ ناگا سادھو کا کردار نبھانے کے لیے مجھے کوئی کپڑا نہیں پہننا چاہئے۔

کیوں کہ ناگا سادھو کا مطلب ننگا ہوتا ہے۔ فلم میں میرا کردار ایک ناکام ناگا سادھو کا ہے، جو بدلہ لینا چاہتا ہے“۔ یہ فلم ایک ڈرامہ ہے جو راجستھان کے پس منظر پر مبنی ہے۔ مجھے ا س رول کے لئے اپنے کان بھی چھدوانے پڑے جس کے لیے میں پہلے تھوڑا فکرمند تھا ۔ میرے بال کافی بڑے ہوگئے ہیں۔ اس گرمی میں راجستھان میں شوٹنگ کرتے وقت مجھے کافی پریشانی بھی ہوئی ۔

کبھی ۔ کبھی تو بال اور میک اپ سیٹ کرنے میں 40منٹ سے لیکر 2گھنٹے تک لگ جاتے تھے۔ سیف آگے کہتے ہیں” ہنٹر میں ان کا رول 50فیصد فلمایا جا چکا ہے، یہ کافی عجیب تھا لیکن اب یہ زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ سیف نے کہا ” میں نے ہمیشہ محسوس کیا ہے کہ کوئی جو مجھے وہ سب کچھ دے رہا ہے جس کا میں مستحق بھی نہیں ہوں ۔

اپنے اس رول کے لئے بھی میں بالکل ایسا ہی محسوس کر رہا ہوں۔ یہ واقعی میں بہت اچھا تجربہ رہا۔ بال اور میک اپ بنانے میں 2گھنٹے لگتے تھے، مجھے یہ کافی مضحکہ حیزلگتا تھا ۔یہ ویسٹرن فلموں کے کردار کی طرح لگتا تھا جو دوسرے اسپیس میں چلے جاتے ہیں۔ اس شوٹ کی وجہ سے مجھے راجستھان کے پرانے قلعے دیکھنے کا موقع بھی ملا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saif ali khan to play a naga sadhu in his next in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply