سیف علی خان فلم’بازار‘ میں نمرت کے ساتھ رومانی کردار میں نظر آئیں گے

ممبئی: نکھل آڈوانی کی فلم ’بازار‘ جلد ہی منظر عام پر آنے والی ہے۔جس میں معروف بالی ووڈ خانوں میں سے ایک سیف علی خان اس فلم میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب کے نام سے بھی پکارے جانے والے سیف علی خان اس فلم میں نمرت کور کے ساتھ رومانس کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ سیف علی خان کی اس سے قبل ریلیز ہونے والے فلم ’رنگون‘ تھی جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تھی۔ وہ نکھل اڈوانی نے اپنی اس فلم ’بازار کے لئے سب سے پہلے نکھل نے ریتک روشن اور اکشے کمار کو منتخب کیا تھا لیکن ان سے بات نہیں بن پائی تھی ۔ اس کے بعد نکھل آفر لے کر سیف کے پاس گئے اور وہ اس فلم کو کرنے کے لئے راضی ہو گئے۔
فلم کی شوٹنگ بہت جلد شروع ہونے والی ہے۔ اس فلم کے ذریعے ونود مہرہ کے بیٹے روہن بھی اپنے فلمی کیرئر کا آغاز کر رہے ہیں۔ فلم کی کاسٹنگ پوری ہو چکی ہے۔ سیف اس فلم میں ایک بزرگ ہیرو کے کردار میں نظر آئیں گے وہیں روہن کم عمر اداکار کے طور پر متوازی کردار ادا کریں گے۔سیف اور روہن کی ہیروئن بالترتیب نمرت کور اور دنگل گرل فاطمہ ثنا شیخ ہوں گی۔ نکھل نے دنگل میں فاطمہ کے اداکاری کو کافی پسند کیا اور انہیں لگتا ہے کہ فاطمہ تھریلر فلم میں بھی کمال کی اداکاری کرسکتی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saif ali khan sana fatima shaikh and nimrat kaur to come together for baazaar in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply