کرایے دار سے پٹودی پیلیس واپس لینے کے لئے کثیررقم اداکرنی پڑی : سیف علی خان

نئی دہلی: بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والداور سابق ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتا ن رہے منصور علی خان پٹودی کے انتقال کے بعد ریاست ہریانہ میں واقع ان کا گھر پٹودی پلیس کرائے پر چلا گیا تھا،اس کے بعد میں نے اپنی فلموں سے کمائے پیسے سے پٹودی پلیس کو واپس لیا ہے۔

مڈ ڈے سے ہوئی گفتگو میں سیف علی خان نے کہا ’ میں نے سیکھا ہے کہ آپ کسی کی سوچ کے خلاف بحث نہیں کر سکتے ، چاہے وہ سچ ہو یا نہ ہو، لوگوں کی ایک یقینی خیال ہے ،یہاں تک کہ جب میرے والد ( منصور علی خان پٹودی) کا انتقال ہوگیا تو پٹودی پیلس نیمرانا ہوٹلز نے کرایے پر لے لیا۔امن ناتھ اور فرانسس ہوٹل چلاتے تھے۔

انہوںنے کہا کہ جب فرانسس کا انتقال ہو گیا تو نمرانا ہوٹلز والوں نے کہا کہ اگر میں پٹودی پیلس واپس چاہتا ہوں تو میں انہیں بتا سکتا ہوں، میں نے کہا ان سے کہ مجھے یہ واپس چاہئے ، انہوں نے ایک پریس کانفریس کی اور کہا کہ ٹھیک ہے ، آپ یہ لے لو، لیکن آپ کو ہمیں بہت سارے پیسے دینے ہوں گے، اس کے بعد میں نے جو بھی اپنی فلموں سے کمایا تھا اس پیسے سے پٹودی پلیس واپس لے لیا۔

خیال رہے کہ سیف علی خان اپنی فیملی کے ہمراہ پٹودی پلیس جاتے رہتے ہیں ۔حال ہی میں یہ خبر آئی تھی کہ سیف علی اپنی اہلیہ اور بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کی سالگرہ کا جشن منانے اپنے چھوٹے بیٹے تیمور علی خان ساتھ پٹودی پلیس جا رہے تھے تو وہ اپنے گھر کا راستہ بھول گئے تھے۔

خبروں کے مطابق سیف علی خان پٹودی پلیس جانے کے لئے ایس یووی کا استعمال کیا تھا لیکن ڈرائیور نے غلط ٹرن لے لیا جس کے باعث اس جگہ کی لوکیشن پرکنفیوزن ہو گیا ،اس کے بعد سیف کو کار سے اترنا پڑا اور انہوںنے وہاں موجود مقامی لوگوں سے اپنے گھر جانے کے بارے میں پوچھا ، جہاں گاؤں کے لوگوں نے سیف کو راستہ بتانے میں مدد کی ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saif ali khan had to buy back the pataudi palace after his dads death in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.