سیف علی خان نے بالی ووڈ میں اپنی کامیابی کا کریڈٹ سابق اہلیہ امریتا سنگھ کو دیا

نئی دہلی: بالی ووڈاداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں انکی کامیابی کے پیچھے ان کی سابق اہلیہ اداکارہ امریتا سنگھ کا ہاتھ ہے۔

حال ہی میں دیئے اپنے ایک انٹریو میں سیف علی خان نے اپنی سابق اہلیہ امریتا سنگھ اور اپنے فلمی کیرئر میں انکے تعاون کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں نے 20سال کی عمر میں گھر سے بھاگ کر امریتا سنگھ سے شادی کر لی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ امریتا سنگھ ہی ایک واحد وہ انسان ہیں جنہوںنے مجھے کام کو سنجیدگی سے کرنا سکھایا ۔

سیف علی خان نے مزید کہا کہ ’ امریتا سنگھ نے مجھے خود میں یقین کرنا سکھایا اور فلم ’ دل چاہتا ہے ‘ میں کردار کو صحیح طریقہ سے ادا کرنے میں کافی مدد کی ۔

سیف نے مزیدکہا کہ وہ ہر کسی سے یہ پوچھ رہے تھے کہ فلم میں کردار کو کیسے نبھایا جائے تو امریتا نے کہا کہ اپنا کام خود کرنا چاہئے اور میں نے وہی کیا آج بھی لوگ فلم میں ان کے کردار کو لوگ یاد کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ سیف علی خان اور امریتا کے دو بچے سارہ علی خان اور ابراہیم ہیں، امریتا سنگھ سے طلاق لینے کے بعد سیف علی خان بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور سے شادی کی ہے ، کرینہ سے سیف علی خان کو ایک بیٹا تیمور علی خان ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saif ali khan credits ex wife amrita singh for his bollywood success in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.