بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خا ن کی 48ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

نئی دہلی: بالی وڈ نواب اداکار سیف علی خا ن کی آج 48ویں سالگرہ ہے۔16اگست1970کو پٹودی کے نواب اور سابق کرکٹر منصور علی خان پٹودی عرف ٹائیگراوربالی وڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے یہاں پیدا ہوئے ۔

سیف علی خان پٹودی کے پاس خاندان کے واحد چشم و چراغ ہونے کے باعث کئی ہزار کروڑ کی منقولہ و غیر منقولہ املاک بھی ہے ، منصور علی خان نے سیف علی خان کو ساری املاک کا وارث بنا دیا تھا ساتھ ہی ان کی بہن سہوا اور صبا کا نا م بھی شامل ہے۔

سیف علی خان نے اپنےبالی وڈ کیرئیر کا آغاز1992میں فلم ’پرمپرا‘سے کیا۔1994میں فلم’میں کھلاڑی تو اناڑی‘سے بالی ووڈ میں پہلی کامیابی حاصل کرنے والے سیف کا کیرئیر شروع میں نشیب و فراز سے دوچار رہا۔ تاہم 2001میں فلم ’دل چاہتا ہے‘سے انہوں نے کامیابی کا سفر شروع کیا۔

اسکے بعد انہوں نے کل ہو نہہو،ہم تم ،سلام نمستے ،ریس،لو آجکل،پری نیتا ، اومکارہ ،کاک ٹیل، ریس ٹواور لٹ راجہ جیسی کامیاب فلموں میں کام کرتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

اداکاری کیساتھ ساتھ پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھنے والے سیف نے’ لَو آجکل‘ جیسی کامیاب فلم پیش کی تاہم انکی پروڈکشن میں بننے والی دوسری فلم ’ایجنٹ ونودکچھ خاص کامیابی نہ حاصل کرسکی۔فلموں میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرکے کئی ایوارڈز کے حقدار بننے والے سیف علی خان کو 2008میں راجیو گاندھی ایوارڈ اور 2010میں بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزازپدما شری سے بھی نوازا گیا۔

سیف علی خان نے 1991میں بالی ووڈ اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی اور ان سے دو بچے ہیں بیٹا ابراہیم علی خان اور بیٹی سارہ علی خان ۔ تاہم 13برس بعد دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔ والد کے انتقال کے بعد پٹودی کے 10ویں نواب بننے والے سیف علی خان2012میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور سے ازدواجی بندھن میں بندھ گئے جن سے انکا ایک بیٹا تیمور علی خان ہے۔

سیف کی سا لگرہ کے موقع پر ان کی بیوی اور اداکارہ کرینہ کپور خان نے ایک پارٹی منعقد کی جس میں ان دونوں کے قریبی دوست احباب نے شرکت کی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saif ali khan celebrates his 48th birthday with close ones in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply