اس دور کی کامیڈی فلموں کو مزاحیہ فلمیں کہنا بھی کسی مزاح سے کم نہیں: پریہ درشن

ممبئی : بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹرپریہ درشن کا کہنا ہے کہ مزاحیہ فلموں کو مزاحیہ فلمیں کہنا بھی کسی مزاحیہ بات سے کم نہیں ہے کیونکہ کامیڈی فلموں کا حال دیکھ کر اب طبعیت خوش ہونے کے بجائے مکدر ہو جاتی ہے۔پریہ درشن نے ”ہیراپھیری، گرم مسالا، مالا مال ویکلی اور بھاگم بھاگ“ جیسی کامیڈی فلمیں بنائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دور کی کامیڈی فلموں میں ہنسی مذاق صرف مضحکہ خیز حرکتوں تک محدود رہ گیا ہے۔ آج اچھی مزاحیہ فلموں کی بڑی کمی ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ”کامیڈی“ کے نام پر صرف مسخرا پن دکھایا جا رہا ہے۔
میں ایسی کامیڈی پر یقین نہیں کرتا جو صرف چہرے بنانے اور مذاق کرنے پر مبنی ہوتی ہے۔“انہوں نے کہا “میں نے اپنی فلموں میں ہمیشہ ذومعنی لفظوں اور فحش مکالموں سے بچنے کی کوشش کی ہے اس لئے جب بھی میں مزاحیہ فلموں کا حال دیکھتا ہوں تو دکھ ہوتا ہے۔
کامیڈی فلموں کے ساتھ کچھ سماجی اقدار منسلک ہوتی ہیں۔ فلم سازوں کو ایسی فلمیں بنانی چاہئیں جومعیاری مزاحیہ سے بھرپور ہوں اور بچے بھی اپنے ماں باپ کے ساتھ ان فلموں سے لطف اندوز ہو سکیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sad state of comedy films today feels priydarshan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply