فلم ’ سنجو‘ پر آر ایس ایس آگ بگولہ ، کہا راجکمار ہیرانی کا مقصد کیا ہے؟

نئی دہلی: اداکار سنجے دت کی سوانح پر مبنی فلم ‘ سنجو‘ پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے آر ایس ایس نے کہا کہ ممبئی فلم انڈسٹری مافیاو¿ں اور انڈر ورلڈ پرفخر و افتخار کرنے والی فلمیں کیوں بنارہا ہے۔

اپنے ہفت روزہ جریدے ’ پنچ جنیہ‘ کے تازہ شمارے میں فلم ’ سنجو‘ پر فوکس کرتے ہوئے ’ کردار داغدار‘ کے عنوان سے لکھا ہے” سنجو فلم بنانے کے پیچھے راجکمار ہیرانی کا مقصد کیا ہے۔سنجے دت کی ساکھ میں چار چاند لگانا ہے یا باکس آفس پر پیسہ بٹورنا؟ یہ پھر انہیں سنجے دت کی زندگی ایسی لگتی ہے جس میں نوجوانوں کے لیے سیکھنے کو بہت کچھ ہے؟ یہ سنجے دت ہی ہیں جن کی 1993میں ممبئی بم دھماکوں کے ملزمان سے سازباز تھی۔ جس کے لئے انہیں جیل کی سزا بھی ہوئی ۔

جریدے کے اس اسٹوری میں اس بات پر بھی سوال اٹھائے گئے ہیں کہ کیا یہ کسی کے داغدار دامن کو روشنی دیکھنے کے لئے کی کروڑوں روپے بہا کر کی گئی پی آر ایکسرسائز ہے؟ سا تھ ہی یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’بابا کے عیبوں کو یا تو فلم میں چھپا لیا گیا یا سرسری طور پر ذکر کرنے کے بعد غائبکر دیا گیا ہے۔

اس اسٹوری میں تین شادیاں کرنے اور فلم کے مطابق 308لڑکیوں سے رشتہ رکھنے کو ’ رنگین مزاجی‘ بھی لکھا گیا ہے۔ رسالے ’ پنچ جنیہ‘ میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا دت کی زندگی ایک سوانح ہے؟ جریدے میں فلم کے ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کی مذمت کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ان کی فلم ’ پی کے ‘ ہندو مخالفت‘تھی۔

اسٹوری میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ کیا یہ علامت ایک شاندار ہیرو کے لئے قابلیت موصول ہوتی ہے؟ کیا بالی وڈ ایک مثالی کی شکل میں ان کی خدمت کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟ یہ وہی فلم ساز ہے جس نے فلم پی کے میں ہندو مذہب کا مزاق اڑایا تھا ، اب سنجو کے ساتھ ، ہیرانی نوجوانوں کے لئے ایک نیا رول ماڈل پیش کرنا چاہتا ہے ۔ سنجے دت اپنی زندگی میں کیا غیر معمولی کام کیا ہے کہ بالی وڈ نے سوبائیو پک بنایا ہے۔

اسٹوری میں آگے لکھا ہے ” یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بالی وڈ نے انڈور لڈ کے لوگوں پر فلم بنائی ہے ، گزشتہ سالوں میں ، داو¿د ابراہیم ، ان کی بہن حسین جہاں، چھوٹا راجن ، ارون گاولی اور گجرات کے عبدل پر فلمیں بنائیں ہیں۔ رسالے میں یہ بھی لکھا ہے کہ سوشل میڈیا پر سوالوں کا انبار لگا ہے کہ کیا اس میںخلیج ممالککا روپیہ استعمال کیا گیا ہے؟۔

Title: rss affiliated weekly tears into sanju rakes up conviction in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply