جب روحمان شال نے سشمیتا سین کو سر عام ’ آئی لو یو‘ اور سالگرہ مبارک ہو‘ کہا

نئی دہلی: سال 1994میں مس ورلڈ کا خطاب جیتنے والی بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین ،جنہوں نے حال ہی میں اپنی 43ویں سالگرہ منائی ہے کی خوبصورتی کا چرچا ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی خوب ہے۔

جہاں تک ان کی ذاتی زندگی کا تعلق ہے توسشمیت ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں لیکن انہوں نے ’رینی اور علیشاکو گود لےکر وہ ایک ماں کے فرائض ا انجام دے رہی ہیں۔ لیکن اب ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی زندگی میں اب وہ خاص لہحہ آنے والا ہے جس کا انکشاف ان کی سالگرہ پر سر عام سوشل میڈیا پر ہوا ہے۔

خیال رہے کہ سشمیتا سین ان دنوں روحمان شال نام کے شخص کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سرخیوں میں ہیں۔ اکثر سشمیتا روحمان کے ساتھ آج کل نظر آتی ہیں اورکہا جا رہا ہے کہ یہ شخص اداکارہ کا بوائے فرینڈ ہے جو پیشے ایک ماڈل ہے ۔

روحمان شال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سشمیتا سین کی سالگرہ کے موقع پر ایک خاص تصویر پوسٹ کی جس میںسشمیتا نے اپنا سر روحمان کے سینے پر جھکا رکھااور روحمان اداکارہ کو بڑے پیار سے بوسہکرتے نظر آ رہے ہیں، ساتھ ہی روحمان نے لکھا ”سالگرہ مبارک ہو میری جان، اور سر عام آئی لو یو، میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں بھی لکھا“۔

اب یہ صاف ہوگیا ہےکہ دونوں کے درمیان تعلقات ہیں اور بہت جلد شادی کرنے کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ہیں۔ واضح رہے کہ سشمیتا کا نام کسی نہ کسی شخصیت کے ساتھ جڑتا رہا ہے لیکن کسی کے بارے میں اداکارہ نے کبھی صاف طریقے سے بات نہیں کی ۔

گزشتہ مہینوں سے سشمیتا روحمان کے ساتھخوب نظر آرہی ہیں ۔ روحمان شال پیشے ماڈل اور کئی برانڈ کے فیشن شو کا حصہ رہ چکے ہیں جس میں سبیا ساچی اور شانتنو اینڈ نیکھل جیسے ڈیزائنر بھی شامل ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rohman shawls romantic instagram post for girlfriend sushmita sen in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment