کنگ خان بندھوا فلم میں ڈمپل گرل اور باربی گرل کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آسکتے ہیں

ممبئی : بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان پردہ سمیں پر ڈمپل گرل دیپکا پاڈوکون اور باربی گرل کٹرینہ کیف کے ساتھ رومانس کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ بالی وڈ فلم ساز آنند ایل رائے، شاہ رخ کو لے کر فلم بنا رہے ہیں۔
فلم کا نام بندھوا ہوگا۔ آنند پہلے یہ فلم سلمان خان کے ساتھ بنانا چاہتے تھے لیکن بات نہیں بنی۔ بتایا جا رہا ہے کہ آنند کی اس فلم میں شاہ رخ خان بونے کے کردار میں نظر آئیں گے اور ان کے ساتھ دو اداکارائیں ہونگی۔
یہ پہلا موقع ہو گا جب یہ تینوں ستارے ایک ساتھ سلور اسکرین پر نظڑ آئیں گے۔ تاہم شاہ رخ خان ان دونوں اداکاراؤں کے ساتھ الگ الگ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔
اس سے قبل آنند فلم میں سونم کپور اور عالیہ بھٹ کو لینے کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن اب دیپکا اور کٹرینہ کا نام سامنے آیا ہے۔تاہم اس بارے میں ابھی باقاعدہ طور پر وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rivals deepika and katrina to come together for film with srk in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply