متھرا کے ہیمنت برج واسی نے رائزنگ اسٹار 2کا اعزاز جیت لیا

نئی دہلی: کلرس ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ کے جارہے سنگنگ ریلٹی شو رائزنگ اسٹار 2کا خطاب متھرا کے ہیمنت برجواسی نے اپنے نام کر لیا ہے۔ اتوار کو ہوئے شو کے فائنل میں ہیمنت نے پنجاب کے روہن پریت سنگھ اور کیرل کی وشنو مایا رمیش اور زید علی خان کو ہراکر خطاب پر قبضہ کیا۔ قابل غور ہے کہ ہیمنت 9سال پہلے زی ٹی وی کے شو ’ سارے گاما پا لیٹل چمپس‘ کا خطاب بھی جیت چکے ہیں۔
تین مہینوں تک چلے اس شو میں ہیمنت نے دیگر شرکاءکو کڑی ٹکر دی اور شو کے جج شنکر مہادیون سنگر مونالی ٹھاکر اور پنجابی سنگر دلجیت دوسانجھ کے سامنے ہیمنت نے اپنی گلو کاری کا جلوہ دکھاتے ہوئے ٹرافی اور 20لاکھ روپے کا نقدانعام جیت لیا۔
شو میں ٹاپ فور میں سے سب سے پہلے زیدعلی خان باہر ہوئے اس کے بعد ایک وقت ایسا کہ جب روہن پریت اور وشنو مایا کے ووٹ برابر ہو گئے تھے لیکن روہن پریت نے زبردست مقابلہ کے بعد وشنومایا کو مقابلہ سے باہر کر دیا۔
ہیمنت برج واسی لائف ان اے مٹرو کے گانے ’ الوداع گا کر ناظرین کا دل جیتنے میں کامیاب رہے اورروہن کو شکست دے کر شو کا خطاب اپنے نام حاصل کر لیا۔ ہیمنت سال 2016میں انڈیاز گوٹ ٹیلینٹ اور جو جیتا وہی سپر اسٹار 2میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rising star winner 2018 hemant brijwasi bags the trophy in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply