امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا باعث افتخار ہے: رشی کپور

ممبئی:بالی ووڈ کے مشہور اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ امیتابھ اور رشی طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ رشی نے ٹویٹ کرکے امیتابھ بچن کی ایک تصویر کا اشتراک کرتے ہوئے لکھا کہ ”ہمیشہ کی طرح ان کے ساتھ کام کرنا خوشی اور اعزاز کی بات ہے اور انہوں نے ٹیم کے ساتھ اسکرپٹ پڑھنی شروع کر دی ہے۔
مزید معلومات کے لئے انتظار کیجیے۔ فلم امر اکبر انتھونی، کبھی کبھی، کلی، نصیب اور عجوبہ جیسی فلموں کے بعد امیتابھ بچن اور کپور اور ان کے بچے ایک بار پھر فلموں میں ساتھ ساتھ آرہے ہیں ۔ امیتابھ بچن فی الحال رام گوپال کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سرکار 3کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں۔فلم میں منوج باجپائی، جیکی شروف ، امیت شاہ اور یامی گوتم بھی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rishi kapoor to reunite with amitabh bachchan on screen in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply