اب خوشونت سنگھ پر فلم بنے گی، رشی کپور کردار نبھائیں گے

نئی دہلی: ان دنوں بالی وڈ میں سوانح فلم ( بائپوک) بنانے کا دور چل رہا ہے اور اب اس فہرست میں معروف صحافی و سابق ممبر آف پارلیمنٹ خوشونت سنگھ کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق بالی وڈ اداکار رشی کپور خوشونت سنگھ کا کردار نبھا سکتے ہیں ۔ رشی کپور نے کہا ” فلم کی کہانی مجھے بہت ہی دلچسپ لگ رہی ہے ، فلم ساز چاہتے ہیں کہ میں خوشونت سنگھ کی زندگی پر بن رہی فلم میں ان کا کردار ادا کروں۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے اسے بارے میں بتایا گیا تو میں یہ سن کر کافی پرجوش ہوگیا۔

ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ زیادہ تر لوگوں کو خوشونت سنگھ کی ابتدائی زندگی کے بارے میں زیادہ واقفیتنہیں ہے۔ وہ بہت نڈر اور حق گو و بیباک تھے۔ر شینے کہا ’ لگتا ہے کہ فلم سازوں کوکسی اور کو اس رول کے لئے لینا ہوگا کیونکہ میں اس کردار میں فٹ نہیں بیٹھتا ۔“

رشی کپور نے مزید کہا کہ اس بات کو تقریبا 6مہینے ہو گئے ہیں اور اب مجھے اس کا کوئی علم نہیں ہے کہ فلم بن رہی ہے یا نہیں ۔تاہم میں اس فلم میں کام کرنے کی حامی بھر چکا ہوں۔

قابل غور ہے کہ خوشونت سنگھ 2014میں اس دارفانی سے کوچ کر گئے۔ وہ شہرہ آفاق مصنف اور کالم نگار تھے۔ وہ ایک وکیل اور سیاستداں بھی رہ چکے تھے لیکن ان کو سب سے زیادہ مصنف کے لئے جانا جاتا ہے۔ ان کی کتاب ’ ٹرین ٹو پاکستان‘ سب سے زیادہ مقبول کتا ب ہے جس پر 1998میں ایک فلم بھی بن چکی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ3اگست 2018کو رشی کپور کی آنے والی فلم ’ ملک‘ سنیما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rishi kapoor to play khushwant singh in a biopic on the author in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply