رشی کپور نے دوبئی میں دو بار داؤد ابراہیم سے ملاقات کر نے کا اعتراف کیا

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار رشی کپور نے اس بات کا اعتراف کیاہے کہ انہوں نے انڈر ورلڈ ڈان اور ممبئی بم دھماکوں کے کلید ی ملزم داؤد ابراہیم سے دو بار ملاقات کی ہے۔۔رشی کپور نے اپنی آپ بیتی ” کھلم کھلا رشی کپور ان سنسرڈ“میں داؤد ابراہیم سے اپنی ملاقات کو ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ 1988میں آشا بھونسلے اور آر ڈی برمن کے ایک پروگرام میں شرکت کے لیے دوبئی گئے تھے جہان ان کی ملاقات داؤد سے ہوئی تھی۔
ایک انگریزی روزنامہ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید لکھا کہ دوبئی ہوائی اڈے پہنچتے ہی وہ اس وقت ششدر رہ گئے جب داؤد کے ایک آدمی نے انہیں ایک موبائیل فون دیتے ہوئے کہا کہ داؤد صاحب آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔فون پر داؤد ابراہیم نے انہیں خوش آمدید کہا اور اپنے گھر مدعو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی چیز کی ضرورت ہو تو بلا تکلف بتا دیں۔رشی مزید لکھتے ہیں کہ انہیں اس میں کوئی قباحت نظر نہیں آئی اور انہوں نے داؤد ابراہیم کی دعوت قبول کر لی۔داؤد ابراہیم سفید لباس میں ملبوس انہیں لینے آیا اور پر تپاک خیر مقدم کیا ۔
ان کی ملاقات چار گھنٹے چلی۔ اس دوران صرف چائے پیش کی گئی اور داؤد نے رشی سے کہا کہ نہ وہ شراب پیتا ہے اور نہ کسی کو پلاتا ہے۔باتوں کے دوران داؤد نے بتایا کہ اس نے کبھی کوئی قتل نہیں کیا ہاں کسی کو قتل ضرور کرایا ہے اورچھوٹی موٹی چوریاں ضرور کیں۔رشی نے دعویٰ کیا کہ دوسری بار ان کی داؤد سے ملاقات 1989میں دوبئی میں اس وقت ہوئی جب وہ اپنی اہلیہ نیتو سنگھ کے لیے جوتا خرید رہے تھے۔داؤد تقریباً 8تا 10باڈی گارڈز کے جلو میں تھا اور اس نے رشی کو پیش کش کی کہ وہ جو چاہے خرید سکتا ہے۔اوردونوں بار داؤد نے رشی کو پیش کش کی کہ جب بھی ضرورت پڑے وہ اس سے رابطہ کر سکتا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rishi kapoor reveals that he met dawood ibrahim twice in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply