فلم 102ناٹ آؤٹ میں امیتابھ بچن کے ساتھ رشی کپور نظر آئیں گے

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن اور رشی کپور ایک مرتبہ پھر سلور اسکرین پر دھوم مچاتے نظر آ سکتے ہیں۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ’ اوہ مائی گاڈ‘ جیسی فلم بنانے والے امیش شکلا کی طویل عرصہ سے ادھوری رہنے والی فلم ’ 102 ناٹ آؤٹ‘ کو بنانے کا کام پھر سے شروع جا رہا ہے۔
اس فلم میں پہلے امیتابھ بچن کے ساتھ پریش راول کی جوڑی کو لیا جارہا تھا لیکن اب خیال ہے کہ فلم میں پریش راول کی جگہ امیتابھ بچن کے ساتھ رشی کپور ہونگے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسی سال مئی یا جون سے اس فلم کی شوٹنگ شروع ہو سکتی ہے اور یہ ایک مزاحیہ فلم ہوگی جس کی کہانی کو فی الحال افشا نہیں کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امیتابھ بچن اور رشی کپور نے اس سے پہلے فلم امر اکبر انتھونی، کبھی کبھی،قلی ، نصیب اور عجوبہ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rishi kapoor replaced paresh rawal in 102 not out in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply