رشی کپور نے پنک میں امیتابھ کی اداکاری کی زبردست تعریف کی

ممبئی:بالی ووڈ اداکار رشی کپور فلم پنک میں مشہور اداکار امیتابھ بچن کی اداکاری کے قائل ہوگئے ہیں۔ شجیت سرکار کی فلم پنک حال میں ریلیز ہوئی ہے۔
انیرودھ رائے چودھری کی ہدایت میں بنی فلم ” پنک“کی کہانی جنسی استحصال کے معاملے میں تین لڑکیوں اورایک بارسوخ خاندان سے تعلق رکھنے والے لڑکے کے ارد گرد گھومتی ہے۔
فلم میں امیتابھ بچن نے ایک وکیل کا کردار ادا کیا ہے۔اس فلم میں ان کی اداکاری کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔ امیتابھ کے ساتھ قلی،نصیب،امر اکبراینتھنی،کبھی کبھی اور عجوبہ جیسی فلموں میں کام کرچکے رشی کپور کو فلم پنک میں امیتابھ کا کردا بے حد پسند آیا ہے۔
رشی کپور نے امیتابھ کی ستائش کرنے کے ساتھ ساتھ فلم کے دیگر اداکاروں اور ہدایت کار ،اسکرپٹ رائٹر،بیک گراؤنڈ اور موسیقی کو بھی سراہا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rishi kapoor praises amitabh bachchans pink in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply