پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دی جائے: رشی کپور

ممبئی:بالی وڈ اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پاکستانی کرکٹروں کو بھی کھیلنے کی اجازت ملنی چاہیے۔ سالہ رشی کپور نے ٹوئٹر پر کہا کہ پاکستانی ٹیم میں عالمی معیار کے کرکٹرز ہیں اور انہیں بھی انڈین لیگ میں اپنی صلاحیت اور جوہر دکھانے کا موقع ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان آئی پی ایل کے 10 ویں ٹورنامنٹ میں قدم رکھ رہا ہے۔
متعلقہ حکام سے میری درخواست ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی اس لیگ میں موقع دیں۔ افغانستان کے دو کھلاڑی محمد نبی اور راشد خان اس سیشن سے آئی پی ایل میں حصہ لے رہے ہیں۔ رشی کپور نے کہا کہ ہندوستان کو اختلافات کو درکنار کرتے ہوئے بہتر سلوک کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ کھیل کو پھرسے شروع کیا جاسکے۔واضح رہے کہ 2008 میں پہلے سیشن کے بعد سے کسی پاکستانی کھلاڑی نے آئی پی ایل میں شرکت نہیں کی ہے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rishi kapoor bats for letting pakistani players play in indian t 20 cricket league in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply