’بیٹی بچاؤ ‘نعرہ بدل کر’ بیٹی کو ہم سے بچاؤ ‘کردیا جائے:حکومت کو بالی ووڈ اداکارہ کا مشورہ

نئی دہلی: ملک میں آئے دن جنسی زیادتی کے واقعات پر بالی وڈ اداکارہ نے حکومت اور قانونی نظام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر اتر پردیش میں بڑھ رہی ریپ کی وارداتوں اور ان واقعاتوں میں موجودہ سرکار کے لیڈروں کے ملوث ہونے پرمتعلقہ صوبائی حکومتوں خاص طور پر یوپی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔
اداکارہ رچاچڈھا نے اپنے ایک ٹوئیٹر پر اپنا رد عمل ظاہر کرتےہوئے لکھا” ڈیئر حکومت!مہربانی کر کے بیٹی بچاؤ کے نعرے کو بدل کر بیٹی کو ہم سے بچاؤ کر دیجئے“ آپ کے ہی ممبر اسمبلی آپ کے نعرے کا مذاق بنا رہے ہیں، ایک مظلوم کے والد کو جیل میں مار دیا گیا ؟ خود کو ہندو کہنے کا دعویٰ مت کیجئے ۔
آپ عورتوں کو دیوی کی نظر سے نہیں دیکھتے، تو مہربانی کر کے یہ پاکھنڈ بند کر دیں، جسٹس فار آصفہ جسٹس فار ورڑنکا کندو۔
رچا نے اپنے اس ٹوئٹ کے ساتھ تین تصویریں بھی شیئر کی ہیں، تینوں تصویریں اصل میں اخبارت میں شائع کچھ خبروں کے تراشے ہیں جن میں دو خبریں یو پی سرکار کے وزیروں کے خلاف ہیں تو تیسری خبر جمو ں کشمیر کی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: richa chadha is unforgiving towards pm narendra modi and the government on unnao rape case in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply