معروف ڈرامہ نویس ریوتی شرن شرما کا انتقال

نئی دہلی:آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن کےلئے کئی مشہور ڈرامے اور ٹی وی سیریل لکھنے والے ہندی اور اردو کے مشہور ڈرامہ نگار ریوتی شرن شرما کاآج یہاں انتقال ہوگیا۔وہ 92برس کے تھے۔
ان کے پسماندگان میں دو بیٹے ہیں۔مسٹر شرما کی شادی مشہور مصنف کرشن چندر کی بہن سے ہوئی تھی۔یکم اکتوبر 1924کو پیدا ہوئے مسٹر شرما نے آل انڈیا ریڈیو کے لیے تقریباً 150ڈرامے لکھے تھے اوردوردرشن کےلئے پھر تلاش،ادھیکار،اور بھی غم ہیں زمانے میں اور گریٹ مراٹھا جیسے مقبول ٹی وی سیریل بھی لکھے تھے۔
انہیں ڈرامہ نگاری کےلئے 2007میں سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ ملا تھا۔وہ ہندی کے علاوہ اردو ڈراموں کی دنیا میں بھی بہترین مصنف سمجھے جاتے تھے۔انہیں غالب ایوارڈ اور ساہتیہ کلا پریشد کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
40کی دہائی سے ہی وہ ریڈیو کے لئے ڈرامے لکھ رہے تھے۔انٹرنیشنل تھیئٹر اسنٹی ٹیوٹ کی ہندوستانی شاخ ،بھارتیہ ناٹیہ ایسوسی ایشن کے صدر بھی تھے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Reoti sharan sharma no more in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply